14 اپریل 2014 - 14:31
ایرانی بحری جہاز، غدیر کروز میزائیلوں سے لیس

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہےکہ بحریہ کے تباہ کن بحری جہازوں اور میزائل بردار جہازوں کو غدیر کروز میزائل سے لیس کردیا گيا ہے۔

ابنا: ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ یہ میزائل ساحل سے سمندر میں بھی فائر کئے جاسکتے ہیں۔ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ غدیر کروز میزائل بحریہ کی تحویل میں دے دئے گئے اور یہ میزائل جہازوں سے ساحل اور ساحل سے سمندر میں مار کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غدیر میزائل بھی نور، اور قادر میزائلوں کی طرح ہی اعلی توانائیوں کاحامل ہے۔
وزارت دفاع میں ایرو اسپیس شعبے کے سربراہ اور نائب وزیر سید مہدی فرحی نے بھی فارس نیوز سے گفتگو میں غدیر کروز میزائل کے بارے میں کہا کہ یہ میزائل مختلف بحری جہازوں اور بوٹس سے فائر کئےجاسکتےہیں۔

.......

/169